ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 59 ہلاکتیں، 2331 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3093 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 160118 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک پنجاب میں کورونا سے 1202 اور سندھ میں 916 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 755 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 93، اسلام آباد میں 94، گلگت بلتستان میں 18 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ آج بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے اب تک مزید 2331 کیسز اور 59 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1899 کیسز اور 53 ہلاکتیں، اسلام آباد 395 کیسز 4 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 37 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More