سوات: بیوی کو قتل کرنے والا دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

سوات( زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقے میاندم میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ خود دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے میاندم سواتو کلے میں لال محمد ولد عمر محمد نے گھریلوں ناچاقی کی وجہ سے اپنی بیوی مسماۃ(پ ر) کو گولی مار کر قتل کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خود کو پولیس کے حوالہ کرنے کے لئے میاندم پولیس چوکی پہنچا تو وہاں پر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ پولیس ک ےمطابق دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More