سوات : مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں نوخارہ میں مکان کی چھت گرنے کی وجہ سے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں نوخارہ میں مکان کے ایک کمرے کی چھت گر گئی جس کے باعث تین بچے محمد عاصم ولد ماین ، ساجد ولد ماین، الماس دختر اکبر علی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے، پولیس اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردی اور ملبہ  لاشوں اور زخمی خاتون کو نکال لیا۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...