کورونا وباء کے دوران طبی عملہ اور پولیس اہلکاروں کی قربانیاں نظر انداز نہ کی جائے،سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سماجی شخصیت سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ COVID-19کورونا وباء میں سرکاری ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹروں،پیرامیڈیکل سٹاف،پولیس اہلکاروں اور عوامی خدمت فراہم کرنے والے جملہ سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کی طرح شہید کا رتبہ سرکاری طور پر دیا جائے اور اُن کے لواحقین کو وہی مراعات دئے جائیں جو شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے لواحقین کو دیا جاتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے کہا کہ حالیہ کورونا وباء میں ڈاکٹروں،پیرامیڈکل سٹاف اور پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈالی ہوئی ہیں اور لوگوں کو صحت کی سہولیات بہم ہنچا رہے ہیں اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مریضوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ڈاکٹرز،پیرامیڈکس اور پولیس اہلکار اس وباء کے دوران اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں ۔ ان کی خدمات کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا اور انسانیت مذکورہ افراد کی تاقیامت مقروض رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے فرنٹ لائن کے ہیروز کو وہ رتبہ دیا جائے جو سیکورٹی فورسز کے شہیدوں کو دیا جاتا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More