وکلاء کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں،فضل حکیم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈیڈک کمیٹی کے چیرمین فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وکلاء کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صوبائی حکومت کی جانب سے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سوات بار ایسوسی ایشن کے صدور کو گرانٹس کے چیکس جاری کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر افتخار احمد،سوات بار کے صدر عنایت اللہ خان،سابق صدر حضرت معاذ ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان اور فضل حکیم خان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر فضل حکیم خان نے کہا کہ یہ اپ لوگوں کا حق ہے کیونکہ پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت وکلاء کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہے اور وکلاء نے سوات میں انصاف کی فراہمی اور امن کی بحالی میں جو خدمات سرانجام دیئے ہیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More