سوات میں سرکاری ملازمین کا بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن ضلع سوات، پبلک ہیلتھ ورکرز یونین اور سب انجینئر ایسوسی ایشن کا بجٹ کے خلاف احتجاج، مظاہرین جلوس کی شکل میں پبلک ہیلتھ دفتر سے روانہ ہوئے اورمختلف راستوں سے گزرکر سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے، مظاہرین نے موجودہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن ضلع سوات کے صدر علی رحمان، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز ویلفیئر یونین کے جنرل سیکرٹری سبحان علی خان،سب انجینئر ایسو سی ایشن شجاع ملک، پبلک ہیلتھ وکرز یونین جنرل سیکرٹری احسان علی، ایپکا کے سینئر نائب صدر ملک فضل سبحان، عالم خان اور دیگر نے کہا کہ موجودہ بجٹ ہمیں ہر گز منظور نہیں جس میں سرکاری ملازمین کی حق تلفی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہ کم ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں، حکومت نے جو وعدے کئے وہ جھوٹ پر مبنی ہیں، ہر دور میں سرکاری ملازمین کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، سرکاری ملازمین اس ملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے اور ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرتے ہیں لیکن اس ظالم حکومت نے سرکاری ملازمین کا حق چھین کر ان کیساتھ زیادتی کی ہے جو ہمیں ہر گز قبول نہیں، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ کسی بھی حالت میں منظورنہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کرکے ان کی داد رسی کی جائے، اگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے، احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More