مینگورہ،ایم پی اے فضل حکیم نے پانی کے غیرقانونی کنکشنز بحالی کی ہدایت کردی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈبلیو ایس ایس سی کے آپریشنل منیجر کی جانب سے مساجد کے غیر قانونی کنکشن کاٹنے کا ڈیڈک چیر مین فضل حکیم نے ایکشن لے لیا، سی ای او سے رابطہ، تمام مساجد کے غیرقانونی کنکشنز فوری بحال کرنے کی ہدایت۔ ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکار شاہد کی جانب سے ملوک آباد میں مساجد سے پانی کے کنکشن کاٹ دئے گئے تھے جس پر علاقہ عوام نے شدید احتجاج کیا اور عوام میں سخت غم و غصے کی لہر پائی گئی جس کی ڈیڈک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سی ای او سے رابطہ کیا اور ان کو مساجد کے کنکشن فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اللہ تعالی کے گھر ہے اور صوبائی حکومت مساجد کو سہولیات دینے کیلیے کوشاں ہے،لہذہ ان کے کنکشن فوری طور پر بحال کرکے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More