ملک میں آج اب تک کورونا سے 95 ہلاکتیں، 1920 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 95 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3903 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 192970 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک پنجاب میں کورونا سے 1602 اور سندھ میں 1161 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 869 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 108، اسلام آباد میں 115 ، گلگت بلتستان میں 23 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ آج بروز جمعرات ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 1920 کیسز اور 95 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1655 کیسز 86 ہلاکتیں، اسلام آباد 227 کیسز 7 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 38 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More