ملوک آباد میں کاٹے گئے غیر قانونی پانی کے کنکشن قانونی طور پر بحال

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )  مینگورہ کے علاقے ملوک آباد میں کاٹے گئے پانی کے کنکشن قانونی طور پر دوبارہ بحال کردئے گئے۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے آپریشنل منیجر میاں شاہد علی کے مطابق گزشتہ دنوں ملوک آباد میں ٹینکی کے مین پائپ لائن سے لئے گئے غیر قانونی کنکشنز کو قانون کے دائرے میں لاتے ہوئے بحال کردئے ہیں جن میں پانچ مساجد کے کنکشن شامل تھے ۔شاہد علی کے مطابق ان مساجد کے لئے دوبارہ داخلے کروائے گئے اور قانونی طور پر ان کو کنکشن فراہم کئے گئے۔میاں شاہد علی کا کہنا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں،گرجا گھر ہو،مسجد ہو یا مندر ہو بغیر داخلوں کے کسی جگہ کو بھی غیر قانونی کنکشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More