پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم ہے،سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)    سوات کے سماجی شخصیت سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جب غریب عوام کو ریلیف دینے اور پٹرول مافیا کو قابو کرنے کی ضرورت ہے حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کرکے سراسر ظلم اور ذیادتی کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں 25 فی صد اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،حکومت کو چاہئے کہ عوام کو اس مصیبت کے وقت میں ریلیف فراہم کریں جو معاشرتی و معاشی بدحالی کا شکار ہے بلکہ حکومت نے اُن پر مزید بوجھ ڈال دیا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی جانب سے وہ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More