گزشتہ چار مہینے ،تنخواہوں کی عدم ادائیگی، نجی سکول کے اساتذہ رُل گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے نجی سکولوں کے اساتذہ فاقوں پر مجبور ہوگئے،ایک اور مہینہ پورا ہوگیا لیکن اساتذہ کو ایک بھی تنخواہ نہیں ملی، سکول انتظامیہ میں نے بھی آنکھیں پھیر لی ہیں،زیادہ تر اساتذہ کارخانوں میں مزدوری اور دیہاڑی کرنے لگے ہیں۔ سوات میں گزشتہ مارچ کے مہینے سے بند نجی تعلیمی اداروں میں بر سرروزگار ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ کو تاحال تنخواہیں نہیں ملی، گزشتہ چار مہینوں کی تنخواہوں سے محروم اساتذہ کے گھروں میں فاقے پڑگئے ہیں، سکول انتظامیہ نے بھی آنکھیں پھیر کر یہی بہانہ اپنا رکھا ہے کہ بچے سکول کی فیسیں جمع نہیں کر رہے جبکہ بیشتر سکولوں میں بچوں سے باقاعدہ فیسیں وصول کی جا رہی ہے اور اس کے باوجود بھی اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دی جا رہی، نجی سکولوں کے تقریباً 30 فی صد اساتذہ نے کارخانوں میں مزدوری اور دیہاڑی شروع کر رکھی ہے جبکہ باقی ماندہ اساتذہ دوستوں اور رشتہ داروں سے قرضے لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے بھئ اس سفید پوش طبقہ کے لئے کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More