پابندی کے باوجود سیاحوں کے کالام میں ڈھیرے،انتظامیہ خاموش

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پابندی کے باجود سیاحوں کا سمندر وادی کالام کی طرف اُمڈ آیا۔ ایس او پیز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بڑی تعداد میں سیاح میدانی جنگل، چارپائی پاک اور مہوڈنڈ جھیل میں ڈیرے ڈال کر پکنک پارٹیاں اور محفل موسیقی منا رہے ہیں۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم۔ حفاظتی اقدامات کو پاؤں تلے روند دیا گیا۔ سیف زون قرار دی جانے والی وادی کالام میں وباء پھیلنے کا شدید خطرہ۔ اسسٹنٹ کمشنر بحرین نے تمام ہوٹلوں کو نوٹس جاری کرنے کے باجود بھی ہوٹلوں کی کارپارکنگ سیاحوں سے بھر گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر بحرین سکندر خان کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کو ہوٹلوں پر چھاپے کی ہدایات۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بحرین نے واضح کردیا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردئے گئے ایس او پیز کی کسی صورت خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More