گجر یوتھ فورم اور گجر سٹوڈنٹس فورم کے زیر اہتمام کے پی کے پولیس کے حق میں مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)گجر یوتھ فورم اور گجر سٹوڈنٹس فورم کے زیر اہتمام کے پی کے پولیس کے حق میں مظاہرہ، مظاہرہ نشاط چوک سے روانہ ہوکر پولیس زندہ آباد کے نعروں میں پریس کلب پہنچ گئی، مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر پولیس کے حق میں مختلف نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایکٹنگ چیئرمین ایگزیکٹیو کونسل گجر یوتھ فورم ملاکنڈ ڈویژن عبداللہ ربانی،چیئرمین لوئر سوات طارق محمود، وائس چیئرمین فضل محمد،گجر سٹونٹس فورم کے چیئرمین وقاص، شیر محمد، بخت روان اور دیگر نے کہا کہ ہم ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان اور ڈی پی او سوات قاسم علی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے سوات پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ سواتی عوام کے عزت و ابرو کا پورا پورا خیال رکھیں، اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا موقع پیدا نہ کریں، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس نے ہمیشہ سچ اور انصاف کا مظاہرہ کیا اور توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ کے لئے بھی عوام کو انصاف فراہم کریگا، انہوں نے کہا کہ پشاور میں جو واقعہ پیش آیا ہے، ہم اس کے مذمت کرتے ہیں اور وہ پولیس کی دامن پر داغ ہے لہٰذا واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ پولیس کی دامن سے داغ مٹھ جائیں، انہوں نے کہا پولیس ہم سے ہے اور ہم پولیس سے ہے ہم سب ایک ہوکرعلاقے سے جرائم کا خاتمہ کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More