سوات: منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں، منشیات بر آمد اور متعدد ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ اُومٹہ عزیز خان اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ہدایت اللہ عرف کراچی ولد صاحب زادہ سکنہ خریڑی کے قبضہ سے 500گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اُو چارباغ آیاز خان اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش تاسیر ولد صنوبر خان ساکن میاکوٹو چارباغ کے قبضہ سے 159گرام چرس برآمد کی ، ایس ایچ اُو رحیم آباد گل شید خان نے دوران سرچ کاروائی کرتے ہوئے ملزم آمان اللہ ولد اختر زادہ سکنہ اولندر شانگلہ کے قبضے سے پاکستانی جعلی کرنسی 43 ہزار روپے برآمد کرکے ملزم  کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ اُو بنڑ زاہد اللہ خان اور اُن کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم محمد سلیمان ولد محمد رحمان سکنہ بنڑ کے قبضہ سے 518گرام چرس جبکہ ملزم گل محمد ولد محمد رحمان سکنہ نویکلے کے قبضے سے 303گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔ایس ایچ اُو کالام اکبر حسین اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دوران سرچ ملزم محمد عمران ولد محمد جان سکنہ برہ جبہ گبرال کے قبضہ سے ۲ عدد کلاشنکوف بمعہ 40عدد کارتوس برآمد کرلئے۔ جبکہ ملزم احسان گل ولد نوشیر سکنہ مٹلتان کے قبضہ سے 220گرام چرس اور ملزم تا ج ملوک ولد باز محمد خان سکنہ مٹلتان کے قبضہ سے 582گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔ ایس ایچ اُو تھانہ شموزئی شہنشاہ خان نے دوران گشت مجر م اشتہاری فقیر تاج ولد میر شاد بیگ ساکن مسجد جنازگاہ گھڑی دولت زئی ڈاکخانہ گھڑی کپورہ تحصیل مردان جو مقدمہ علت 84مورخہ05-02-2020جرم 302,324-34تھانہ گھڑی کپورہ ضلع مردان APOنمبر341حسب ضابطہ گرفتار کیا ایس ایچ اُو منگلور بخت اللہ خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عصمت علی ولد خان زادہ سکنہ دنگرام کے قبضے 190گرام چرس برآمد کرکے  گرفتار کرلیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More