مینگورہ،متعدد نجی کلینکس سیل کردئے گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) خیبر پختون خواہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف پے درپے آپریشن، تحصیل بابوزئی میں متعدد غیر قانونی مراکز صحت سیل۔ ایچ سی سی ملاکنڈ ڈویژن کے معائنہ ٹیم سینئر انسپکٹرسعید الرحمن اورانسپکٹر فیض علی خان نے معاون عملے کے ہمراہ گذشتہ روز تحصیل بابوزئی کے مختلف میں موجودنجی صحت مراکز کا معائنہ کیا اس موقع بی ڈی ایس ڈاکٹر کی عدم موجودگی میں ڈینٹل ٹیکنیشن دانتوں کا کلینک چلاتے ہوئے پایا گیا محمدی ڈینٹل کلینک سے بڑی تعداد میں استعمال شدہ ریفل دانتوں کے کارتوس برآمد کئے گے جس کے وجہ سے محمدی ڈینٹل کلینک جبکہ معائنے کے وقت نا اہل افراد ایلوپیتھک انجیکشن پریکٹس میں مصروف پانے پر اظہار الدین محمدی ہیلتھ کلینک کو بند کرکے سیل کیا گیا۔احسان ہیلتھ کلینک،سوات ہیلتھ کلینک،امان ہیلتھ کلینک،فہد اقبال ہیلتھ کلینک،ہمایوں یونانی داوخانہ کو رجسٹریشن اور تجدید رجسٹریشن کیلئے نوٹس جاری کئے گئے۔ کل 22 نجی صحت مراکزکا معائنہ کیا گیا ہے۔ 02 مراکز کو سیل کیا گیا تھا۔ 05 مراکز بند پائے گئے۔ 05 مراکز کورجسٹریشن / تجدید نو کے لئے شو کاز نوٹس جاری کئے گئے اور عوامی مفاد میں بہتر طور پر COVID-19 وبائی بیماری کے خلاف لڑنے کے لئے بنیادی حفاظتی پروٹوکول پر عمل درآمد یقینی بنانے گائیڈ لائن دی گئی۔اس موقع پر مقامی شہریوں نے خیبر پختون خواہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے آپریشن کلین اپ کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے یہ توقع ظاہر کی کہ اس عمل سے نجی صحت مراکز کی کار کردگی میں مثبت تبدیلی آئے گی اور عطائیت کا ناسور کنٹرول ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More