اپر سوات میں قتل کے ملزمان گرفتار،میڈیا کے سامنے پیش

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ایس پی اپر سوات فرمان اللہ خان نے خوازہ خیلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ چار باغ اور تھانہ خوازہ خیلہ کے پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دکوڑک میں قتل ہونے والے دو بھائیوں کے قاتلوں اور غیر ت کے نام پر قتل میں ملوث ملزم کو الہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لنک روڈ دکوڑک ملالئی یونیورسٹی کے قریب دو فریقین کے درمیان معمولی تکرار کے باعث فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں نہار اللہ اور فرمان اللہ ولد محمد شیر علی خان سکنہ دکوڑک ملالے جاں بحق ہوئے جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے، اس دوران خوازہ خیلہ کے علاقہ کوٹنئی میں مسماۃ (ش) ولدرحمت علی بعمر 17/18سال اپنے اشناء مسمی شیر نواب ولد علم زادہ سکنہ کوٹنئی خوازہ خیلہ بعمر 21/22سال قابل اعترازحالت میں دیکھ کر اُن کے چچا محمد علی ولد فقیر گل سکنہ کوٹنئی نے 12بور بندوق سے فائر کرکے قتل کیاجس پر ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خا ن نے ایس ڈی پی اُو خوازہ خیلہ حبیب اللہ خان کو ملزمان جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا، ایس ڈی پی اُو خوازہ خیلہ نے ایس ایچ اُو چارباغ آیازخان اور پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے چند گھنٹوں بعد وقوعہ میں ملوث 6 ملزمان اکرام اللہ ولد احمد، احسان اللہ ولد احمد، رحیم خان ولد احمد عطاء اللہ ولد احمد، مجیب اللہ ولد ولد احمد، احمد ولد شمشی خان سکنہ محلہ چنگڑھ آبادملالئی دکوڑک کو آلہ قتل 3عدد پستول سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 825 جرم 302,324,147,148,149تھانہ چارباغ میں رجسٹرڈ کیا، جبکہ ایس ایچ اُو خوازہ خیلہ عمر رحیم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد علی ولد فقیر گل کو آلہ قتل 12بور بندوق سمیت چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ علت 980جرم 302,311تھانہ خوازہ میں رپورٹ درج کرلیا بعد میں پولیس نے گرفتار ملزمان کوالہ قتل سمیت میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More