سوات،سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں 50فی صد اضافے کا مطالبہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)آل گورنمنٹ کوارڈی نیشن کونسل سوات کے زیر اہتمام سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، موجودہ مہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ، ملازمین نے صوبائی صدر حاجی محمد اسلم کی قیادت میں سیدو شریف سے سوات پریس کلب تک جلوس نکالا، حکومت کے خلاف نعرہ بازی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسلم خان صوبائی صدر ایپکا، محمد سریر خان، ریاض خان، شاہد خان غوری، سوات کے ضلعی صدر علی رحمن، ملک فضل سبحان، خورشید خان اکبر علی، پیرامیڈیکل صدر فضل سبحان، محمد آیاز حسن، مشتاق احمد، کفایت شاہ، سید خطاب، اے ٹی اے صدر حافظ محمد علی، میاں نور بادشاہ، سعید اللہ خان اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کی تناسب سے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جس نے بجٹ میں ملازمین کو یکسر نظرانداز کردیا، انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی اپنی تنخواہوں میں 300فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ ہمارے لئے اضافے کے لئے تیار نہیں جس کی نہ صرف ہم مذمت کرتے ہیں بلکہ اسکے خلاف پشاور اسلام آباد میں بھی دھرنا سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں سرکاری ملازمین کو یوٹیلیٹی بلوں کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں، ملازمین میں اتنی استطاعت نہیں کہ وہ مہنگائی کے اس دور میں بلوں کی فوری ادائیگی کریں، انہوں نے کہا کہ سند ھ کے صدر مراد علی کاکڑ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں،اس موقع پر صوبائی صدر اسلم خان نے کہا کہ پشاور اور اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان بعد کیا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More