کالام ڈگری کالج کی مٹہ منتقلی، طلبہ کا ہائیڈرو پاؤر منصوبہ بند کرنے کی تجویز

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کالام ڈگری کالج کی مٹہ منتقلی کے خلاف متحدہ طلبہ محاذ نے کالام مین شاہراہ کو احتجاج کرکے بند کردیا اور وزیر اعلی محمود خان سے ڈگری کالج کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اپنا اگلا لائحہ عمل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کالام ڈگری کالج، مٹلتان پاؤر ہاؤس میں معاہدے کے تحت منظور شدہ کالج و اسپتال اور کالام گرلز ڈگری کالج کے نوٹی فیکیشن تک احتجاجی تحریک کو وزیر اعلی ہاؤس تک لے جائیں گے۔ انہوں نے یہ تجویز بھی عوام کے سامنے رکھ دی کہ احتجاج کے طور پر 84 میگاواٹ مٹلتان پاؤر ہاؤس پر کام بھی بند کیا جاسکتا ہے۔مظاہرین نے اگلا احتجاجی مظاہرہ منگورہ اور اس کے بعد وزیر اعلی ہاؤس تک جانے کا اعلان کردیا۔ نماز جمعہ کے بعد بڑی تعداد میں مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھاکر کالام مین شاہراہ کو تین گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند کردیا اور منتخب ایم پی ایز اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے عدنان امیر مقام، نصیراللہ انصاری، یحی خان، رحمت دین صدیقی، حافظ ابن روزی، ملک امیر سید اور دیگر نے خطاب کیا۔مظاہرین نے ایک ہفتے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے اگلا احتجاجی مظاہرہ منگورہ نشاط چوک تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More