موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے،شوکت علی خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) قومی وطن پارٹی سوات کے سینئر رہنما شوکت علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں، پٹرول مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے گئے اور زور غریب عوام سے نکالا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت علی خان کا کہنا تھا کہ پٹرول مافیا نے سستا پٹرول ذخیرہ کیا اور جب مہنگا ہوگیا تو تیل مہیا کیا گیا جبکہ حکومت اپنے بلند و بانگ دعووں میں ناکام ہوگئی اور مافیا کے خلاف گھٹنے ٹیک دئے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بھی خود ساختہ ہے جو افراد حکومت میں شامل ہیں انہیں چیزیں مہنگا کرنے کا کہا جا رہا ہے تاکہ وہ مال بٹور سکیں اور غریب عوام کو مزید مشکلات میں دوچار کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کرپپٹ اور چوروں کا ٹولہ ہے حکومت کرنا ان کے بس کی بات نہیں،اپنے دو سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے  لیکن اب عوام حقیقت جان گئے ہیں اور انشاء اللہ اگلی دفعہ ان چوروں کا ٹولہ کبھی کامیاب نہیں ہو پائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More