سوات،پرنسپل کا تبادلہ،علاقہ عوام سراپا احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ ہائی سکول کانجو سوات کے نو تعینات پرنسپل اختر حسین کے تبادلہ پر اہل علاقہ سراپا احتجاج،مذکورہ پرنسپل کو تعیناتی کے صرف دو ماہ بعد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خوازہ خیلہ تبدیل کیا گیا،گورنمنٹ ہائی سکول کانجو سوات کے نو تعینات پرنسپل اختر حسین کو ماہ مئی میں متعین کیا گیا تھا۔ موصوف نے آتے ہی سکول کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ لاک ڈاون کے دوران اساتذہ اوروالدین کی کمیٹی کی مشاورت سے طلبہ کے لئے ضلع سوات کے سرکاری سکولوں میں پہلی دفعہ آن لائن کلاسز کے ساتھ ساتھ سافٹ اور ہارڈ کاپیز میں نوٹس کی فراہمی پر کام کیا اور پندرہ دن کے قلیل عرصے میں اس نا ممکن کو ممکن بنادیا،بد قسمتی سے صرف دو مہینے کے بعد ان کی جگہ ضلع شانگلہ سے پرنسپل عقل مند کا تبادلہ کیا گیا۔ اہل علاقہ حکومت اور محکمہ تعلیم کے اہل کاروں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اختر حسین کا تبادلہ سکول اور بچوں کے وسیع تر مفاد کے خاطر فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More