کالام میں 8 ہوٹل سیل، سیاح کمروں میں بند کردئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی سیاحتی وادی کالام میں تحصیل انتظامیہ نے 8 ہوٹل کو تالے لگا دئے جس کے باعث سیاح ہوٹل کے اندر پھنس گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق سیاح مرے یا زندہ رہے اس سے مجھے کوئی سروکار نہیں ،کالام ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی سفارش پر سیاحوں کو کالام آنے دیا جارہا ہے اور پھر ان کو کمرے بھی دینے کیلئے کہا جاتا ہے لیکن وہی انتظامیہ رات کے وقت ہوٹل پر پھر چھاپہ مار کر ہوٹل سیل کردیتے ہیں اور ہوٹل میں موجود سیاحوں کو باہر نکلنے بھی نہیں دیا جاتا ہے، تحصیل انتظامیہ سیاحوں کو ہوٹل میں قیدی بنا کرچلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ زندہ رہے یا مر جائیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔کالام ہوٹل مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت یا تو مکمل پابندی لگا کر کسی کو بھی کالام آنے نہ دیں یا تمام سیاحوں کیلئے کھول دیں، ہوٹل مالکان نے الزام لگایا کہ تحصیل انتظامیہ سڑک کنارے قائم 8 سے 10 ہوٹلز کو سیل کردیتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں جو کسی بھی صورت منظور نہیں ہے،ہوٹل مالکان نے وزیرا علیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ناانصافی پرایکشن لیں

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More