سوات،جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ،باپ بیٹا جاں بحق،ایک زخمی

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں جائیداد کے تنازعے پرمخالفین کی فائرنگ سے  باپ بیٹا جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقے نویکلے میں جائیداد کے تنازعے پر ملزمان میاں سید فاروق ،میاں سلطان الدین،ساجد میاں اور عرفان میاں پسران میاں قند فروش نے فائرنگ کرتے ہوئےاپنے ہی ماموں میاں سید باچا ولد میاں گل فروش اور اس کے بیٹے لعل  باچا کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ میں رحم باچا زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا ،ملزمان نے اپنے ماموں کے شادی ہال پر قبضہ کرکے انہیں وہاں بلایا اور فاءرنگ کردی۔پولیس نے رحم باچا کی مدعیت میں رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

۔۔۔۔۔۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More