سوات میں آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈی نیشن کو نسل کے قیام کا اعلان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ طور پر آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈی نیشن کو نسل کے قیام کا اعلان، تقریب حلف برداری، اپنے مسائل کے حل اور مشکلات کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان، حکومت فوری طور پر سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اورچیئرمین سوات پریس کلب شہزاد عالم نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کریں، سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کی تمام تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے قائدین نے تاریخ رقم کردی، منتخب عہدیدار فرض شناسی سے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں، اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم نے آل گورنمنٹ ایمپلائزکوارڈی نیشن ضلع سوات کے نومنتخب کابینہ سے حلف لے لیا،جس میں چیئرمین فضل معبود، صدر علی رحمان، سینئر نائب صدر ناصر علی، جیونیئر نائب صدر فضل سبحان، اسرارالدین، جنرل سیکرٹری حافظ محمد علی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد رازق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد حسن، جائنٹ سیکرٹری اکبر علی، پریس سیکرٹری احمد خان، آفس سیکرٹری قیصر علی، فنانس سیکرٹری شوکت حیات اور میڈیا کوارڈی نیٹرفواد منتخب ہوگئے، تقریب سے آل گورنمنٹ ایمپلائز کورڈی نیشن سوات کے چیئرمین فضل معبود خان ضلع صدر رحمان علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، شہزاد عالم نے کہا کہ مصدقہ سروے کیمطابق موجودہ مہنگائی میں سو فیصد اضافہ ہوچکا ہے لیکن اس کے اس کے باوجود حکمرانوں سے پہلی مرتبہ تمام سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جسکی وجہ سے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، حکومت موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں اضافہ کریں، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے والے تمام ملازمین کو حصوصی انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا جائے،انہوں نے کہا کہ حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لئے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا خوش آئندہ ہے، ہم نئی تنظیم اور نئے عہدیداروں کی ملاقات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے کرانے کی کوشش کریں گے، تقریب سے تنظیم کے چیئرمین فضل معبود خان نے کہا کہ حاصر سروس ملازمین کے ساتھ ریٹائرڈ ملازمین شانہ بشانہ رہیں گے بلکہ ان سے بھی آگے ہوں گے اور مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، صدرعلی رحمان نے کہا کہ موجودہ جابر حکمرانوں سے حقوق حاصل کرنے کے لئے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز تنظیموں کا اتحاد وقت کا اہم تقاضہ تھا جس مین کامیاب ہوگئے، موجودہ حکمرانوں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی پالیسیوں پر چل رہے ہیں جس کی وجہ ملک معاشی طور پر کمزور ہوگیا ہے، حکمران ہماری کوششوں اور جدوجہد کو ناکام بنانے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں لیکن ہم ان تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More