کالام،عمارتوں کی مسماری کے خلاف عوام سراپا احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی وادی کالام میں عمارتوں کی مسماری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے مین بازار کالام کو ٹریفک کے لئے بند کرکے دھرنا دیا اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ تجاوزات کے نام پر دریا کنارے آبادیوں کو کسی صورت مسمار ہونے نہیں دیا جائے گا۔ حکومت تجاوزات کا ڈھونگ رچا کر ہمارا مالکانہ حقوق غصب کررہی ہے۔ دوسری طرف محکمہ جنگلات عوام کو تنگ کررہی ہے، جس سے عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوچکا ہے۔احتجاج کی کال ایم پی نیٹ ورک نے دی تھی، جس میں سوات کوہستان کے سیاسی و سماجی حلقوں، نوجوانوں اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کالام کے علاقہ مشران نے متفقہ قرارداد منظور کیا کہ کالام میں دریا اور سڑک کنارے کسی عمارت کو گرانے نہیں دیا جائے گا، اگر حکومت قانونی تقاضوں پر پورا اتر کر تجاوزات ہٹانا چاہتی ہے تو چکدرہ سے آغاز کیا جائے کالام پہنچنے تک ہم خود تجاوزات کو ختم کرلیں گے۔

مظاہرے سے ملک گل ذادہ، ملک راحت باچا، نصیراللہ انصاری، ڈاکٹر عبدالودود، ملک پٹن، ملک علی رحمان، ملک امیر سید اور تنظیم نوجوانان خدمت خلق کے صدر عبدالقادر نے خطاب کیا۔

انہوں نے اگلا احتجاج پشاور اور اسلام آباد میں کرنے کا اعلان کردیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More