سوات : موسلادھار بارش،شہاب نگر زیر آب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )مینگورہ میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالے بھر آئے ،خواجہ آباد میں بند ٹوٹنے سے شہاب نگر ایک بار پھر زیِر آب آگیا۔پانی گھروں میں داخل۔ باربار اپیلوں پر بھی ممبرانِ اسمبلی  نے توجہ نہیں دی۔لوگوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔اہل علاقہ کی کمشنرملاکنڈڈویژن سے مسلہ حل کرنے کی اپیل۔ہفتہ کے روز صبح ہونے والی بارش کے دوران ناقص سیوریج سسٹم کی وجہ سے  مینگورہ کا محلہ شہاب نگرایک بار پھر زیرآب آگیا۔ندی نالوں کاپانی گھروں میں داخل ہوا جبکہ خواجہ آباد میں بند ٹوٹنے سے پانی سیلابی ریلے کی شکل میں شہاب نگرمیں بہنے لگا۔پانی مکانوں اور دکانوں میں داخل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا رہا۔واضح رہے کہ ماہ رمضان بھی بارش کے دوران یہ محلہ زیرآب آگیاتھاتاہم اس وقت بھی ذمداروں نے کوئی توجہ نہیں دی ۔اہل علاقہ کاکہناہے کہ خواجہ آباد میں روڈ کنارے موجود ندی کے ایک طرف حفاظتی پشتہ تعمیر کرنے سے مسلے پر کافی حد تک قابوپایا جاسکتاہے مگر حکومت توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے آئندہ بھی شہاب نگر کے زیرآب آنے کا خطرہ ہے لہٰذہ علاقے کے لوگوں نے کمشنر ملاکنڈڈویژن  سے مسلہ حل کرنے کی اپیل ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More