سوات، نجی سکول 15اگست سے کھلیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا،، حکومت نے تعلیمی اداروں کے کھلنے میں رکاوٹ ڈالی تو بھرپور احتجاج کیا جائیگا،ادارے بند ہو نے سے بچوں کا قیمتی وقت خراب ہو رہا ہے، جبکہ نامساعد حالات کے باعث نجی تعلیمی ادارے بند ہو رہے ہیں، گزشتہ روزپرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سوات کے زیر اہتمام خپل کور ماڈل سکول مکانباغ میں جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیا گیا،جس میں ضلع بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور ڈائریکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی،،اجلاس سے پی ایس ایم اے کے صدر احمد شاہ،چیر مین ایگزیکٹیو کونسل جلیل خان، نائب صدر ظفر شلمانی،اختر علی خانجی، ثواب خان، شبیر احمد اور دیگر نے خطاب کیا ، اجلاس میں گزشتہ ہفتے اسلام اباد میں نیشنل نیٹ ورک فار ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہو نے والے کنونشن کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جس کے مطابق 15 اگست سے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھول دئے جائینگے،، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر احمد شاہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ونٹر زون ہو نے کے باعث سوات کے بچوں کا پہلے ہی بہت وقت ضائع ہو گیا ہے، دسمبر 2019کے بعد بچوں نے سکولوں کا رخ نہیں کیا، جس کے باعث اس ریجن کے بچوں کا وقت پہلے ہی ضائع ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے نجی تعلیمی ادارے شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور چند تعلیمی ادار بند ہو گئے ہیں، اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ایگزیکٹیو کونسل کے چئیر مین جلیل خان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے میں حکومت نے روڑے اٹکائے تو بھرپور مزاحمت کرینگے،اجلاس میں تمام نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور ڈائریکٹرز کو سکولوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل در امد کرنے کے ہدایات بھی جاری کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More