انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان،ایس پی ایس نے میدان مارلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات تعلیمی بورڈ نے ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، نتائج میں طالبات نے میدان مارلیا، سوات پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ مروہ اور سعیدہ مناہل احمد نے مشترکہ طور پر 1041نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، سوات پبلک سکول اینڈ کالج سوات کے ہانیہ خان نے1039نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج مینگور کے طالب علم شہباز خان نے1035نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، تقریب کا انعقاد سوت بور میں ہوا جس میں ڈیڈک چیئرمین سوات فضل حکیم خان اور ایم پی اے عزیز اللہ گران نے بھی شرکت کی، پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات میں سرٹیفیکیٹس اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے، سوات بورڈ کے پریس ریلیز کے مطابق انٹرمیڈیٹ 2020کے سالانہ امتحان میں پارٹ سیکنڈ کے میڈیکل گروپ میں کل 12535طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 12535کامیا ب ہوئے اور نتیجہ 100% رہا۔ پارٹ سیکنڈ کے انجینئرنگ گروپ میں 1843طلبا ء و طالبات امتحان میں شامل ہوئے جس میں 1843اُمیدوار کامیاب ہوئے اور نتیجہ 100% رہا۔ کمپیوٹر سائنس گروپ میں 695 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 695کامیاب ہوئے اور نتیجہ 100% رہا۔جبکہ پارٹ سیکنڈ کے آرٹس گروپ میں 7365طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہوئے جس میں 7365 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 100% رہا۔ میڈیکل ٹیکنالوجی گروپ میں 2 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 2 کامیاب ہوئے اور نتیجہ% 100فیصد رہا۔ اس طرح پارٹ سیکنڈ میں مجموعی طور پر 22440 طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جس میں 22440طلباء و طالبات کامیاب ہوئے اور نتیجہ 100% رہا،مجموعی طور پر 2020 کے اس سالانہ رزلٹ کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سیدو شریف سوات سے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں شامل ہونے والے طلباء و طالبات میں سوات پبلک سکول اینڈکالج سوات کے طالبات مروہ رول نمبر46631 اور سیدہ مناہل احمد رولنمبر 46584 نے1041 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ سوات پبلک سکول اینڈکالج سوات کے ہانیہ خان رول نمبر46521نے 1039نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، اور گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے طالبعلم شہباز خان رول نمبر 47491نے 1035نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،پری انجینئرنگ گروپ میں کیڈٹ کالج سوات کے طالب علم ایمل خان رول نمبر54928نے 970نمبرلے پہلی، جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے طالبلعلم سلمان خان رول نمبر 54301نے 952نمبر لے کر دوسری اور سوات پبلک سکول اینڈکالج سوات کے طالبلعلم معاذ خان رول نمبر54736نے 950نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی،کمپیوٹر سائنس گروپ میں گورنمنٹ افضل خا ن لا لا کالج مٹہ سوات کی طالبلعلم حسن فہد رول نمبر57314نے924 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کیطالبلعلم اعظم سیف رول نمبر57065 اورگورنمنٹ ہایرسیکنڈری سکول بلوگرام سوات کے حسنین خان رولنمبر57182 اور گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے طالبلعلم فیضان علی رولنمبر57068نے بالترتیب881نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ ہایرسیکنڈری سکول بلوگرام سوات کے طالبلعلم حبیب اللہ رول نمبر 57184نے879نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہایئرسیکنڈری سکول لیلونی کی طالبہ عالیہ نور رول نمبر43710نے 928نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ گورنمنٹ ڈگر ی کالج ڈگر بو نیر کے طالبلعلم معاظم علی رول نمبر59915 گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول No.2 سیدو شریف سوات کی طالبہ بی بی احرام رول نمبر43681نے بالترتیب 899نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگر ی کالج ڈگر بو نیر کی طالبہتجلہ رول نمبر43825 اور گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول No.2 سیدو شریف سوات کی لائبہ رشید نے بالترتیب 891نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More