کبل میں بجلی کے تار گرنے سے دو مزدور جاں بحق، علاقہ مکینوں کا احتجاج

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ دیولئی میں بجلی تار گرنے سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے تھے ، جن کیخلاف اج پی ٹی ائی ، اے این پی کارکنوں اور دیولئی بازار کے تاجروں نے احتجاج کیا ،دیولئی بازارکو احتجاج کے طور پر بھی بند کردیا گیا ، احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے دیولئی بازار کے صدر عمر زادہ اور جنرل سیکٹری محمد کرم نے کہا کہ ایم این اے مراد سعید کہا کرتے تھے کہ بجلی زما مرضی زما ، لیکن اس نعرہ کو وہ بھول گئے ہیں کل منگل کے روز بجلی کی گیارہ ہزار وولٹیج والا لائن گرنے سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے جن کی ایف ائی ار محکمہ واپڈا کیخلاف درج کریں گے، انہوں نے کہا کہ غریبوں کیساتھ کسی کی ہمدردی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی کی یہ تاریں سوات اپریشن کے دوران خراب ہوئے تھے جن کو ابھی تک ٹھیک نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ان بجلی کی تاروں پر تین یونین کونسل ہیں جن میں دیولئی، ٹال اور شاہ ڈھیری کے ہزاروں ابادی ہے،جن کو بجلی مل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مزید بھی خطرہ ہے کہ ان تاروں سے جانوں کو خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ مراد سعید کہاکرتے تھے بجلی زما مرضی زما ، تو وہ اب ائیں اور بجلی کا یہ مسئلہ حل کریں ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں چیخ وپکار کرنے والے ایم این اے کا گراونڈ پر کوئی کام نظر نہیں آرہا وہ ایم این اے گراونڈ پر لوگوں کے مسائل حل کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More