لڑکیوں سے تعلقات،بیوی کے منع کرنے پر شوہر نے فائرنگ کردی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں شوہر نے اپنی بیوی پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مجروح مسماۃ (ن) زوجہ محب اللہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر لڑکیوں سے باتیں کرتے تھے جس پر ہماری تکرار ہوتی رہتی تھی اسی بات پر عید کے دن ہماری تکرار ہوئی تو میرے شوہر نے پستول نکال کر مجھ پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More