مولانا محمد حنیف جالندھری کا دورہ سوات

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )مولانا محمد حنیف جالندھری مرکزی ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ  پاکستان کے دورہ سوات کے موقع پر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نیشنل کمشنر پاکستان بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ان کی رہائش گاہ گوجر ہاؤس کانجو میں ملاقات کی۔سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے کوروناوباء کے دوران مدارس کے لیے کیے گئے خدمات کو سراہا اس موقع پر سردار وقار شہزاد نے کہا کےملک بھر میں بیک وقت 4 لاکھ طلبہ , طالبات کے امتحانات کا ایس او پیز کے ساتھ نہایت کامیابی کے ساتھ اہتمام و انتظام بہت بڑی مثالی کامیابی ھے . اور امتحانات کے  بعدمدارس کےدوبارہ کھولنے کا فیصلہ نہایت دانشمندانہ اقدام ھے ۔مولانا محمد حنیف  جالندھری نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے کھلے ہیں اور تعلیمی ادارے بندھیں. یعنی سنیما کھل رھے ہیں, شاپنگ مالز  تمام بازار , مارکیٹس کسی قسم کی ایس او پیز کا لحاظ کئے بغیر کھلے ھیں اور قران وسنت کے تعلیمی ادارے بند ھیں،جیسے ھی دینی ادارے ,  مدارس اور مراکز دینیہ کھولے جائیں گے انشاءآللہ کروناء خود بہ خود ختم ھو جائے گا۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت حالیہ امتحانات جس میں 4 لاکھ طلباء , طالبات نے شرکت کی اور اس کے بعد وفاق کے ھیڈ آفس  ملتان میں ان پرچوں کے مارکنگ کی ذمہ داری کو بطریق احسن نبھانے کے لئے  ملک بھر سے 1200 جید علماء کرام کو طلب کیاگیا. الحمدللہ اس پورے عرصہ کے دوران ایک بھی کرونا کا کیس سامنے نہیں آیا . جو نہ صرف انتہائی خوش ائند اور حوصلہ افزاء ھے بلکہ علماء کرام کی اعلی دانشمندی اور محب وطن ھونے کی دلیل ھے. اس موقع پر سردار وقار شہزاد نے تجویز پیش کی کہ ملاکنڈ ڈویژن صوبہ خیبر پختونخواہ کا سب بڑا ڈویژن ھے یہاں پر2ھزار سے زائد وفاق سے ملحق مدارس کے ہزاروں طلبہ وطالبات زیرتعلیم ھیں . ان ھزاروں طلباء کی سہولت کے لیے سوات میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا ایک ریجنل دفتر قائم کیاجائے. جناب ناظم اعلی صاحب نے تجویز کوسراہا اور تجویز کو زیر غور لانے کی یقین دہانی کرادی اس موقع پر مولانا صدیق احمد مسئول وفاق المدارس العربیہ پاکستان سوات و ملاکنڈ  کے علاوہ حافظ قاری کرم الہی , مولانا قاری احمد حنیف جالندھری , سابق ایم پی اے مولانا سیدعرفان اللہ اور قاری محمد طلحہ بھی موجود تھے.

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More