پارلیمنٹ مچھلی بازار بن گیا ہے،سید آغا رفیع اللہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور صوبہ سند ھ سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی سیدآغا رفیع اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے بجائے گالم گلوچ کا بازار گرم ہوتا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو کوئی بھی عزت مند شخص پارلیمنٹ جانے کی کوشش نہیں کرے گا، اگر ملک میں اسٹبلشمینٹ کو لگام نہیں لگا یا گیا تو ملکی سلامتی کو خطرہ رہے گا، تبدیلی کے دعویدار ہر محاذ پر ناکام ہوچکے ہیں، کنٹینر پر کئے گئے تمام وعدے اور دعوے چھوٹے ثابت ہوئے، میڈیا کو دبانے کے لئے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں، سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کو ہر دور میں ٹارگٹ کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوا ت پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی پی پی ضلع سوات کے صدر عرفان حیات چٹان، جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بخت شیرروان، ریاض خان ایڈوکیٹ، سٹی صدر دوست محمد خان، دنیا زیب اور دیگر رہنما وورکرز کثیر تعداد میں موجود تھے، ایم این اے سید آغا رفیع اللہ نے مزید کہا کہ پی پی پی شہیدوں کی پارٹی ہے جس نے ہر دور میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے قربانیاں دی ہیں، ہم بھوکے رہیں گے لیکن ملک کے سلامتی اور جمہوری نظام پر آنچ نہیں آنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک پر وہ طبقہ قابض ہوگیا ہے جس نے ہمیشہ جمہوری نظام کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اس پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کے وارث ہیں،ا نہوں نے ایٹم بم بنایا لیکن کسی سے کوئی چندہ نہیں مانگا، ملک کو متفقہ آئین دیا، ختم نبوت ؐ کے تحفظ کے لئے تاریخی قانون سازی کی، عوام کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دے کر انہیں شخصی غلامی سے نجات دلائی، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی پی پی ملکی اداروں کو مضبوط بنانا چاہتی ہے لیکن جب ادارے اختیار سے تجاوز کریں تو ملک کمزور ہوجاتاہے، انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ملک میں پی پی پی برسر اقتدار آکر ملک کو تمام بحرانوں سے نجات لائیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More