پاکستان فارماسسٹ ایسو سی ایشن سوات کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان فارماسسٹ ایسو سی ایشن سوات کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ و پریس کانفرنس، حکومت فوری طور پر کیٹیگری سی کا خاتمہ کریں، میڈیکل سٹوروں میں 6 ماہ ٹریننگ کرنے والے، میڈیکل سٹوروں میں 2سالہ کام کے تجربہ پر لوگ بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے پانچ سالہ ڈگری ہولڈرز بے روزگار ہیں، کیٹیگری بی کے دوسالہ کالجز کو ختم کیا جائے، تحصیلوں کی سطح پر ڈرگ انسپکٹر تعینات کئے جائیں، ہم بزنس نہیں بلکہ سروسز اور حکومت سے اپنا حق چاہتے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں تعینات پانچ سالہ ڈگری ہولڈرز ڈاکٹرز فارماسسٹ کو مکمل اختیارات دیئے جائیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان فارماسسٹ ایسو سی ایشن ضلع سوات کے صدر ڈاکٹر افتخار شاہ، ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آیاز خان، ڈاکٹر اسحاق، ڈاکٹر صاحب شاہ نائب صدر، ڈاکٹر اصغر خان، ڈاکٹر سلیمان اور دیگر نے مظاہرے اور بعد ازاں سوا ت پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کوالیفائڈ فارماسسٹ نے پانچ سالہ محنت کرکے ڈگری حاصل کی ہوئی ہے لیکن ان کی جگہ پر 6 ماہ کورس کرنے والے یا موروثی افراد کام کررہے ہیں جو عوام اور ہمارے ساتھ زیادتی ہے، تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں، تحصیلوں کی سطح پر سول ہسپتالوں اور آرایچ سیز و بی ایچ یوز میں ہاسٹل فارماسسٹ تعینات کئے جائیں، ادویات کی ڈسٹربیوشن کا کام بھی کیٹیگری اے سے چلایا جائے اور فاماسسٹ ڈگری ہولڈرز کے لئے سروس سٹرکچر بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ شرینگل یونیورسٹی میں فارمیسی ڈیپارٹمنٹ قائم ہے جس سے پانچ سالہ ڈگری ہولڈر فارغ ہوچکے ہیں لیکن یونیورسٹی کا شعبہ فارمیسی کونسل سے رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے اس وجہ سے یونیورسٹی سے فارغ فارماسسٹ کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے اس لئے شرینگل یونیورسٹی میں فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر رجسٹرڈ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم صوبے کی سطح پر بھی قائم ہے اگر ہمارے مطالبات حل نہیں کئے گئے تو مہم صوبے کی سطح پر اپنے جائز حقوق اور مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More