عمران خان کے تمام وعدے جھوٹ ثابت ہوئے، محمد امین

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو مہنگائی اوربیروزگاری کے دلدل میں پھنسا دیا ہے، عمران خان کے کئے ہوئے تمام وعدے جھوٹ کے پھلندے ثابت ہوئے ہیں۔عمران خان نے ملک کو نااہل،ڈاکوؤں،لٹیروں اور مافیاز کے حوالہ کردیا ہے،جن کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔معیشت کی تباہی کی وجہ سے موجودہ حکمران آئے روز غریب عوام پر آٹا،چینی، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرا رہی ہیں،جسکی وجہ سے عام عوام سمیت حکمران جماعت کے ورکرز اور ووٹرز بھی مایوسی کا شکار ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد نے دفتر الخدمت الاسلامیہ بنٹر مینگورہ میں تحصیل بابوزئی،مینگورہ شہر اور جے آئی یوتھ سوات کے ذمہ داران کے اجلاسوں سے خطاب کر تے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابق حکمران ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں،ان کو نہ تو ملک چلانا آتا ہے اور نہ ہی ملک سنبھالنا جانتے ہیں،اِنہوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیاہے،اِنکی وجہ سے ملک کی ساکھ و سالمیت اندرونی و بیرونی لحا ظ سے روز بروز کمزور ہورہی ہے اور غریب عوام کی پریشانی و مشکلات میں اضافہ ہورہاہے،اِن نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر شمولیتی تقریبات منعقد کر رہی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More