ڈویژن بھر میں پولیس کی کارروائیاں،بھاری اسلحہ و منشیات بر آمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا، ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا گیا، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے اس حوالے سے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح میں شامل ہے، پولیس فورس منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کررہی ہے عوام کو بھی اس سلسلے میں پولیس فورس کے ساتھ تعاؤن کرنی ہوگی تاکہ یہاں کے بچوں کو ایک پاک معاشرہ میسر ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان کی خصوصی ہدایت پرڈویژن بھر میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 45مفروران، 964مشتبہ گان،8 کلاشنکوٹ،1کالا کوف،5 رائفل،51شارٹ گن،247 پستول،2957کارتوس،91جارجر،23ڈائمنٹ،50ڈیٹو نیٹر،7سیفٹی فیوز، 17 خنجر،138سلیپر،25.500kgبارود، 95.196Kgکلوگرام چرس،0.438kgآئس،16114kg افیون، 6.552kgکلوگرام ہیروئن جبکہ 212لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کو اطلاع دیں تاکہ جس پر بروقت پولیس کاروائی کرے اور اپ کو اور اپکے بچوں کو ایک پر امن اورجرائم سے پاک معاشرہ میسر کریں، پولیس عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی براداشت نہیں کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More