خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی کی بونیر میں کارروائی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )خیبر پختون خواہ فوڈ اتھارٹی نے اپنا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ضلع بونیر میں کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔ ضلع بونیر کی تحصیل ڈگر میں ڈپٹی کمشنر بونیر کی طرف سے عوام الناس کو صاف،معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوڈ اتھارٹی  کی ٹیم کو خصوصی دعوت دی تاکہ اشیاء خوردونوش کا معائنہ  کرکے معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔  ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی فوڈ اتھارٹی مالاکنڈ ڈویژن کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی خان کی سربراہی میں  خصوصی ٹیم نے خوراک سے منسلک کاروبار کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سائینسی آلات کے مدد سے دودھ کےنمونے چیک کئے گئے جبکہ خوراک کی دوسری اشیاء جیسے کہ گڑھ وغیرہ کی تفصیلی جانچ کے لئے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوا دیے گئے، مزید کاروائی میں ایک بیکری کے گودام کو سربمہر کر دیا گیا۔ کریانہ کی دکانوں سے ممنوعہ اشیاء چورن، چائنہ سالٹ بھاری مقدار میں قبضے میں لے لئے گئے، بازار میں خوراک سے منسلک کاروبار کرنے والوں کی ایک میٹنگ بلائی گئی جس میں محفوظ خوراک کے فراہمی کے حوالے سے ہدایات دئے گئے۔ سوات سے اپنے پیغام میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹ کا قلع قمع کرنے اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور حکم کے مطابق کاروائیاں دن رات جاری رہیگی، انہوں نے ڈپٹی کمشنر بونیر کو فوڈ اتھارٹی ٹیم کو دعوت دینے اور کام کے دوران مکمل تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More