ڈاکٹر امجد کے حلقے کے عوام کا ٹرانسفارمر کی فراہمی کے لئے مخیر حضرات سے امداد کی اپیل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات سے منتخب صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے حلقہ نیابت کے عوام نے 100 کے وی ٹرانسفارمر کی فراہمی کیلئے سوشل میڈیا پر مخیر افراد اور اداروں کے نام اپیل شائع کردی۔ منگل کے روز اخون بابا بلوگرام کے رہائشی کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر جاری کئے گئے اپیل میں لکھا گیا ہے کہ اخون بابا بلوگرام کا پچاس کے وی ٹرانسفارمر اوورلوڈنگ کی وجہ سے بار بار خراب ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کی بجلی گھنٹوں منقطع ہوکر اہل علاقہ کیلئے پریشانی کا سبب بنتی ہے۔ اپیل میں لکھا گیا ہے کہ اگر کوئی ادارہ یا مخیر حضرات اخون بابا بلوگرام کیلئے 100 کے وی کا ٹرانسفارمر فراہم کردیں تو اہل علاقہ دعا گو رہیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More