سوات کی مقامی آبادی سیر و تفریح سے محروم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے تمام سیاحتی مقامات پر کاروباری مافیا اور حکومتی اداروں کا قبضہ،مالم جبہ انٹری فیس کی وجہ سے مقامی افراد کی دسترس سے باہر،دریا کنارے تمام محفوظ مقامات پر ہوٹل اور ریسٹورنٹس بنا کر بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کے لءے سیر و تفریح کے مقامات ناپید ہو گئے ہیں اور ان کی زندگی جہنم بن گئی ہیں۔سوات کے زیادہ تر سیاحتی مقامات پر کاروباری مافیا اور حکومتی اداروں کا قبضہ برقرار ہے  جبکہ مالم جبہ میں انٹری فیس کی وجہ سے مقامی افراد وہاں پر نہیں جا سکتے جس کے باعث مقامی آبادی اور غریب افراد سیر و تفریح سے محروم ہیں، دوسری جانب دریا سوات کے کنارے بھی ہوٹل اور ریسٹورنٹس بن گئے ہیں جہاں پر مقامی افراد کی رسائی نا ممکن ہو گئی ہیں بظاہر یہ کہ مقامی اور غریب آبادی اپنے ہی علاقے میں سیرو وتفریح سے محروم ہو گئے ہیں۔ لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دریا کنارے پکنک سپاٹ بنائے جائیں اور سیر تفریح کے لئے مقامی آبادی کو بھی مواقع فراہم کئے جائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More