سوات، محکمہ واسا پانی کی فراہمی میں ناکام، اختیارات ٹی ایم اے کو دینے کا مطالبہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) محکمہ ڈبلیو ایس ایس سی پانی کی فراہمی میں ناکام،شہر کے متعدد علاقے کربلا کا منظر پیش کرنے لگے،لاکھوں روپے تنخواہوں کی مد میں ہڑپ کرنے  والا محکمہ سفید ہاتھی بن گیا، واسا کو ختم کرکے اختیارات واپس ٹی ایم اے کے حوالے کئے جائیں، عوامی مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں محکمہ واسا پانی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے ،مینگورہ شہر کے متعدد علاقوں میں کئی دنوں سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث یہ علاقے کربلا کا منظر پیش کر رہے ہیں، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے تنخواہوں کی مد میں ہڑپ کرنے والے ادارے واسا کی کارکردگی صفر ہے اسی لئے حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ واسا سے اختیارات واپس لے کر ٹی ایم کے حوالے کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More