بابڑہ شہداء کی یاد میں تقریب کا اہتمام

سوات (زما سوات ڈاٹ) بابڑہ شہداء کے حوالے سے سوا ت پریس کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان نے بھر پور شرکت کی، تقریب میں مشاعرے کا اہتمام بھی ہوا، شعراء کرام نے 1948میں ہونے والے بابڑہ کے واقعے کے حوالے سے کلام پیش کئیے اور شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایوب اشاڑے، جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان، ، سینئرنائب صدر خواجہ محمد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اکرام خان، تحصیل بابوزئی کے صدر نادر شاہ جنرل سیکرٹری عطاء اللہ اور دیگر نے کہا کہ 12آگست خدائی خدمتگاروں کیلئے سیاہ دن ہے جب 1948میں خدائی خدمتگاروں کے پر امن احتجاج پر وقت کے جابر حکمران نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی، تقریباً 650خدائی خدمتگاروں کو شہید اور ہزار سے زیادہ زخمی کئے، آج ان شہداء کی یاد اور جابر حکمران کی ظلم کو تازہ کرنے کا دن ہے، خدائی خدمتگاروں سے حکومت چھیننا اور ان کو گولیوں کا نشانہ بنانا تاریخ کا بہت بڑا ظلم ہے لیکن عدم تشدد کے پیروگاروں نے اس ظلم کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اور قوم کے خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ہر دور میں قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کی جنگ ہو، سیلاب ہو یا کوئی اور آفت، قوم کے شانہ بشانہ کھڑی تھی کھڑی ہے اور کھڑی رہیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More