سوات،15 اگست کو تعلیمی ادارے کھولیں گے، پی ایس ایم اے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات میں تمام نجی تعلیمی ادارے 15 اگست سے ہی کھولیں جائیں گے، پی ایس ایم اے اپنے موقف پر قائم، طلباء کا مزید وقت ضائع نہیں کیا جا سکتا، احمد شاہ صدر پی ایس ایم اے سوات۔ ضلعی انتظامیہ اور پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے درمیان مذاکرات ہوئے، ضلعی انتظامیہ نے حکومتی احکامات کے مطابق سکولز کھولنے کا کہا تاہم پی ایس ایم اے کے عہدیداروں نے واضح کیا کہ ہم طلباء کا مزید وقت ضائع نہیں کر سکتے، ہم اپنے اعلان کردہ تاریخ کے مطابق ہی تمام نجی سکولز کھولیں گے، پی ایس ایم کے صدر احمد شاہ نے زما سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ تمام نجی تعلیمی ادارے 15 اگست سے ہی کھولیں جائیں گے، تمام طلباء اور ان کے والدین سے گزارش ہے کہ وہ  مذکورہ تاریخ کو حاضری یقینی بنائیں تاکہ طلباء کا مزید وقت ضائع نہ ہو۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More