بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے، عبدالرحیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بندکیاجائے، سواتیوں پر بجلی لوڈشیڈنگ کے ڈرون حملے برداشت سے باہر ہے، بدقسمتی سے سوات میں موسم گرمامیں بجلی میں کام پیداہوتاہے اورموسم سرمامیں سوئی گیس میں کام پیداہوکر سپلائی بندکردی جاتی ہے سوات کے عوام پر بجلی لوڈشیڈنگ مسلط کی گئی ہے سوات کے عوام مزید بجلی لوڈشیڈنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے، حکومت اور واپڈا حکام سوات میں بجلی کی جاری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طورپربندکریں ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے جبکہ بجلی سے چلنی والی کاروبار بری طرح متاثرہوگیاہے انہوں نے کہا کہ عجیب منطق ہے کہ جب موسم سردہوتاہے تو سوئی گیس میں کام ہوتاہے۔ اورگیس بندکردی جاتی ہے اور جب موسم گرم ہوتاہے تو بجلی میں کام ہوتاہے اوربجلی کی سپلائی بندہوجاتی ہے ہماری سمجھ سے یہ بات بالاترہے کہ موسمی مرمتی کام کیوں پیش آتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے معاشرے کے ہرفردکورُلاکر رکھ دیاہے آج شدید گرمی میں بجلی کی بندش نے لوگوں کی مشکلات اورمسائل میں مزیداضافہ کردیاہے۔ عوام حیران اورپریشان ہے جبکہ ان کاکوئی سننے والا نہیں ہے۔ انہوں نے خبردارکیاکہ اگریہ سلسلہ بندنہ کیاگیاتووہ احتجاج پرمجبورہوں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More