یو اے ای اسرائیل امن معاہدے کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں جماعت اسلامی نے یو اے ای اسرائیل امن معاہدے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرہ بازی کی،پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے مظاہرین نے اس معاہدے کو بیت المقدس کا سودا کرنے کا منصوبہ اور مکہ مکرمہ کے خلاف سازش قرار دیا،حکومت سے یو اے ای سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں پرائیویٹ سکولز پرنسپلزکے خلاف حکومتی ایکشن کی مذمت کی گئی اور پرائیویٹ سکولز مالکان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا کہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدہ امتِ مسلمہ سے غداری ہے،اسرائیل ارضِ فلسطین اور قبلہ اول بیت المقدس پر قابض ہے،ان کے ساتھ دوستی اور تعلقاتِ کار بڑھانا اللہ اور اس کے رسول ؐ کے ساتھ بغاوت ہے،امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کے ذریعے اپنی تھانیداری مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے،عرب شیخوں نے امریکہ کے پٹھوں بننے کے بجائے امتِ مسلمہ کو متحد کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔انہوں کہاکہ کشمیر اور فلسطین عالمِ اسلام کے بڑے مسائل ہیں۔جب تک امتِ مسلمہ متحد نہیں ہوں گے تب تک استعماری قوتیں امتِ مسلمہ کے و سائل پر قابض رہیں گے۔عرب اسرائیل معاہدہ مکہ اور مدینہ کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی عالمی سازش ہے۔اس کے خلاف امتِ مسلمہ کو متحد ہونا پڑیگا۔پر ائیویٹ سکولز مالکان اور پرنسپلز سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سوات محمد امین نے کہا کہ سکولز مالکان کے ساتھ ناروسلوک اور پکڑ دھکڑ کو روکا جائے، حکومت اپنی غلط پالیسی پر نظرِ ثانی کریں اور پرائیویٹ سکولوں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا حکم نامہ جاری کریں،سوات سرمائی ریجن ہونے کی وجہ سے یہاں بچوں کا قیمتی وقت پہلے ہی سے ضائع ہوچکا ہے اور اب حکومت اپنی نااہلی،ناقص اور غلط پالیسی کی وجہ سے بچوں کا قیمتی وقت مزید ضائع کر رہی ہے۔احتجاجی مظاہرے سے جنرل سیکرٹری مفتی شیرمحمد،امیر مینگورہ شہرخورشید اقبال ،تحصیل امیر خور شید علی خان،حاجی رحمت علی،اختر علی خانجی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More