سوات : غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ)سوات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری،روزانہ 10 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام رل گئے۔ مینگورہ شہر سمیت سوات دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، ہر ایک گھنٹے بعد2 گھنٹے کے لئے بجلی بند کردی جاتی ہے جس کے باعث  عوام شدید گرمی میں مشکلات سے دوچار ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ حکومت فوری طور پر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف دیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...