مینگورہ، ٹرانس فارمر کی خرابی کے باعث دو دنوں سے بیشتر علاقوں میں بجلی معطل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے مختلف علاقوں کا ٹرانسفارمر گزشتہ دو دنوں سے خراب، بجلی کی فراہمی معطل،علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار،متعلقہ ادارے اور مقامی ایم پی اے نے چھپ سادھ لی۔ مینگورہ شہر کے محلہ عیسیٰ خیل،فتح خانخیل،نیو روڈ اور دیگر علاقوں کا ٹرانسفارمر گزشتہ دو دنوں سے خراب پڑا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق متعلقہ حکام اور مقامی ایم پی اے کو بار بار آگاہ کیا گیا لیکن ابھی تک  ٹرانسفارمر  ٹھیک نہیں کیا گیا ۔ ٹرانس فارمر کی خرابی کے باعث دو دنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے اور علاقہ مکین سمیت کاروباری طبقہ شدید اذیت میں مبتلا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More