کرپٹ سرکاری لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ،فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ کرپٹ سرکاری لوگوں کیلئے سوات میں کوئی جگہ نہیں ہے پاک پی ڈبلیو ڈی میں مبینہ بد عنوانیوں کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اگر مذکورہ محکمہ میں مبینہ گھپلوں اور بد عنوانیوں کے حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی ثبوت ہو تو وہ میرے ساتھ رابطہ کریں 3 دنوں کے اندر اس حوالے سے جتنے بھی ثبوت اور شواہد ہو وہ فراہم کئے جائیں اگر الزامات درست ثابت ہوئیں تو میں قوم کے سامنے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ ذمہ داروں کیخلاف سخت ترین قانونی ایکشن لیا جائیگا میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن اور پی ٹی آئی ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور کرپٹ سرکاری لوگوں کیلئے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں کوئی جگہ نہیں ہے ہم کرپٹ لوگوں کی نشاندہی کرنیوالوں کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن یہ ضرور کہیں گے کہ کسی پر الزامات لگانے سے قبل تمام ثبوت اکٹھے کئے جائیں تاکہ حقیقی معنوں میں کارروائی کی جا سکے بلا جواز الزامات اور بہتان لگانے سے گریز کیا جائے اور اگر کسی سرکاری دفتر یا کسی سرکاری آفیسر میں کرپشن کا کوئی رجحان ہے تو اس کو بے نقاب کرنا کرپشن کے خلاف جہاد ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں جہاں تک محکمہ پاک پی ڈبلیو ڈی کا تعلق ہے تو ہم اس حوالے سے غیر جانبدار انکوائری بھی کریں گے اگر ان کے خلاف ثبوت درست ثابت ہوئیں تو وہ سزا سے نہیں بچ سکیں گے ہم نے میرٹ کی بالادستی اور شفافیت کو یقینی بنایا ہے کوئی بھی سرکاری آفیسر قانون سے بالاتر نہیں ہے اور حکومتی احکامات کے تحت میرٹ کو یقینی بنانا اور شفافیت کے تحت کام کرنا ان کی اولین ذمہ داری ہے تاہم اس حوالے سے میں ایک بار محکمہ پاک پی ڈبلیو ڈی میں مبینہ گھپلوں کے ثبوت کا انتظار کرونگا اور لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر کسی بھی سرکاری دفتر میں کرپشن کے حوالے سے ان کے پاس کوئی ثبوت ہو تو وہ ڈیڈک دفتر آ کر مجھے فراہم کریں کارروائی حکومت کاکام ہے لیکن بلا جواز الزامات اور تہمت لگانے سے گریز کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More