سنٹرل اسپتال کے سات درختوں کو کاٹا جائے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سنٹرل اسپتال سیدو شریف میں درختوں کی نیلامی اور کٹائی کے لئے اشتہار اویزاں کردیا گیا،سول سوسائٹی کی جانب سے مذمت،25 اگست کو سات درختوں کی نیلامی اور پھر کٹائی کی جائے گی۔ سنٹرل اسپتال سیدو شریف میں مین او ٹی کے سامنے ریاستی دور کے سات سفیدے کے درختوں کو اب کاٹا جائے گا، درختوں کی کٹائی اور نیلامی کے لئے ایک درخت پر اشتہار اویزاں کردیا گیا ہے اور کہا ہے کہ 25 اگست کو سات سفیدے کے درختوں کی نیلامی کی جائے گی جس کے بعد فوراً اسے ہٹانا پڑے گا۔درختوں کی کٹائی کے حوالے سے سول سو سائٹی میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف شجر کاری کی جا رہی ہےاور دوسری طرف درختوں کو کھلے عام کاٹا جا رہا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More