فضل حکیم کا بھتیجا نان کسٹم پیڈ گاڑی سمیت مردان میں گرفتار،سیاسی مداخلت شروع، وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ایم پی اے فضل حکیم کے بھتیجے کو مردان میں نان کسٹم پیڈ گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا، ایم پی اے کی مداخلت اور سیاسی اثر رسوخ کے بعد بھتیجے کو رہا کردیا گیا، ایم پی اے فضل حکیم نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سے گاڑی کی واپسی کے لئے رابطے شروع کردئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ایم پی اے فضل حکیم  کے بھتیجے عدنان اپنے دوستوں کے ہمراہ نان کسٹم پیڈ گاڑی میں پشاور جا رہے تھے جسے مرادن میں گرفتار کرلیا گیا۔کسٹم افسران نے قیمتی پراڈو نان کسٹم پیڈ اپنے قبضے میں لے لی جبکہ ایم پی اے فضل حکیم کی سیاسی مداخلت کے بعد ان کے بھتیجے اور دوستوں کو رہا کردیا گیا جبکہ ایم پی اے کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے گاڑی چھڑوانے کے لئےملاقاتیں اور رابطے شروع کردئے گئے ہیں۔کسٹم افسران کے مطابق گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگایا گیا تھا جو ٹمپر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اپم پی اے فضل حکیم سے رابطہ ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ گاڑی ان کے بھتیجے کی نہیں بلکہ دوست کی ہے  جب سفارش اور وزیر اعلیٰ سے رابطے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ایم پی اے فضل حکیم کا میڈیا کے نمائندے کو کہنا تھا کہ وہ سیاسی رہنماء ہے اور ہر کسی کی سفارش کا حق رکھتا ہے جبکہ قانون سب کے لئے برابر ہے چاہے کوئی بھی ہو۔ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد اسی نان کسٹم پیڈ گاڑی میں جعلی نمبر پلیٹ کے ساتھ کئی بار پشاور اور دیگر علاقوں جا چکے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More