سوات پولیس نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کانجو ٹاون شپ میں مسجد کی الماری توڑنے والے اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کانجو ٹاون شپ میں گزشتہ روز مسجد کی الماری توڑ کر نقدی چوری کی گئی تھی جبکہ دوسرے واقعے میں ٹاون سکول کے سامنے گن پوانٹ پر نامعلوم ملزمان نے نوجوان سے نقدی اور موبائل چھینا تھا جس کے بعد علاقے میں تشویش پیدا ہو گئی تھی۔پولیس نے بروقت اور فوری کارروائی کرتے ہوئے
ملزمان ظاہر شاہ ولد تلاوت خان سکنہ کراچی حال سیکٹر اے ٹاون شپ کانجوکو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تیس بور پستول اور مبلغ دس ہزار روپے نقد برآمد کرلی گئی۔دوسرے واقعے میں ملوث ملزمان اورنگزیب ولد واحد زمان سکنہ قمبر رحمان آباد اور افتاب احمد ولد بہادرخان سکنہ میرہ چارباغ سوات کو گرفتار کرکے اُن سے مسروقہ موبائل فونز بھی برآمدکئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More