سوات پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ضلعی پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان کی جرائم پیشہ اور منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات کے پیش نظر سرکل ایس ڈی پی اُوزکی زیر نگرانی میں ایس ایچ اُوتھانہ چارباغ محمد ایازخان اور اُ نکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے عادی شراب فروش ملزم محمد زرین ولد محمد سید رحمان سکنہ روشن اباد کے قبضہ سے 150لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی، اسی طرح ایس ایچ او تھانہ کبل شریف اللہ خان نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شرافت علی ولد سعد خان سکنہ علیگرامہ کے قبضہ سے 985گرام چرس برآمد کی۔ایس ایچ او تھانہ بنڑ زاہد خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 275گرام ہیروئن برآمد کی پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More