سیاحتی علاقوں میں ٹورسٹ فورس تعینات کردی گئی ہے،ڈی آئی جی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ د ویژن میں مکمل امن قایم ہے اور ملک بھر کے سیاح سیاحتی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں جس کیلیے ٹورسٹ پولیس بھی تعینات کر دی گئی ہے باجوڑ کیلیے خصوصی پلان جبکہ چترال میں پولیس کیلیے مذید سہولیات دی جارہی ہے اپنے دفتر میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل امن و امان قایم ہے اور ملک بھر کے سیاح ملاکنڈ ڈویژن کے سیاحتی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں جنکو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کے تحفظ کیلیے ٹورسٹ پولیس بھی تعینات کئے گئے ہیں جو سیاحتی علاقوں ملم جبہ، کالام، مہوڈھنڈ میں سیاحوں کی سہولت کیلیے موجود ہے اور انکو گایئڈ بھی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ پولیس میں جزا اور سزا کا عمل بھی جاری ہے جبکہ ڈویژن بھر میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلیے منظم آپریشن بھی جاری ہے جس میں بڑی کامیابیاں ملی ہے انہوں نے کہا کہ باجوڑ کیلے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے اور وہاں پر مذید پولیس سٹیشن قایم کیے جاینگے تاکہ اور پولیس فورس کو منظم کیا جایئگا جبکہ چترال میں بھی پولیس فورس کیلیے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے تاکہ ان اضلاع میں بھی پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم بنایا جا سکیں اور جرایم پیشہ افراد کی سرکوبی کی جا سکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More